نئی دہلی:کوروناوائرس کے بڑھتے معاملے کودیکھتے ہوئے ملک میں 21دنوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے جو14اپریل تک چلے گا۔لیکن ملک میں کوروناوائرس کا قہررکنے کانام نہیں لے رہاہے۔مریضوں کی تعدادمسلسل بڑھتی جارہی ہے۔پیرکوصبح وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمارکے مطابق مریضوں کی تعداد 4ہزارسے متجاوزکرچکی ہے۔ہندوستان میں کوروناوائرس سے اب تک 109لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور4ہزار67افراد اس مرض میں مبتلاپائے گئے ہیں۔وہیں ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد232ہے۔گذشتہ 24گھنٹے کی بات کریں تواس دوران 32لوگوں کی موت ہلی اور693نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔بتادیں کہ ملک میں کوروناوائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام طرح کی کوششیں کی جارہی ہیں۔