
ہندوستان میں کوروناوائرس پھیلنے کے معاملے میں روزانہ اضافہ ہی دیکھنے کومل رہاہے۔ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن اس کے باوجودملک میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعدادبڑھتی ہی جارہی ہے۔ملک میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد872پرپہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق،ہندوستان میں اب تک 872لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
کورونامعاملے میں سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹرہے۔مہاراشٹرمیں اب تک 342لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔دوسرے نمبرپرگجرات ہے،یہاں 103لوگوں کی کوروناسے موت ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق، مہاراشٹر میں 342، مدھیہ پردیش میں 103، گجرات میں 151، دہلی میں 54، تمل ناڈو میں 24، تلنگانہ میں 26، آندھراپردیش میں 31، کرناٹک میں 19، اترپردیش میں 29، پنجاب میں 18، مغربی بنگال میں 20، راجستھان میں 33، جموں وکشمیر میں 6، ہریانہ میں 3، کیرل میں 4، بہار میں 2، آسام، ہماچل پردیش، میگھالیہ اوراڑیسہ میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق،پچھلے 24گھنٹے میں 1ہزار396نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ کورونامتاثرین مریضوں کی تعدادبڑھ کر27ہزار892ہوگئی ہے۔وہیں،پچھلے 24گھنٹے میں کورونا کے 1ہزار 396نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور48لوگوں کی موت ہوئی ہے۔