ملک میں کورونامریضوں کی تعداد18ہزارسے تجاوز

corona-general-pic

ملک میں کوروناوائرس تیزی سے پیرپھیلاتاہی جارہاہے۔حالانکہ جان لیوا کوروناوائرس کوروکنے کیلئے ملک میں لگائے لاک ڈاؤن کو3مئی تک بڑھا دیا گیا۔ لیکن ملک میں کوروناتھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ہرروزکورونامعاملے میں اضافہ دیکھنے کومل رہاہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق،ملک میں اب تک کوروناوائرس سے 590لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔جبکہ ملک میں کورونامریضوں کی تعدادبڑھ کر18ہزار601ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق،پچھلے 24گھنٹے میں کوروناکے 1ہزار336نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور47لوگوں کی موت ہوئی ہے۔حالانکہ ملک میں 3ہزار252مریض کوروناکوہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دہلی: ایمس سمیت تین اسپتالوں میں آج سے اوپی ڈی آن لائن شروع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *