نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناوائرس کا قہر جاری ہے۔ملک میں لاک ڈاؤن کے باوجود کوروناکے معاملے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ملک میں کورونامریضوں کی تعداد21ہزارسے اوپرپہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد21ہزار393ہوگئی ہے۔پچھلے 24گھنٹے میں کوروناکے 1ہزار 409 معاملے سامنے آئے ہیں اور41لوگوں کی موت ہوئی ہے۔بتادیں کہ ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 681لوگوں کی جان جاچکی ہے۔حالانکہ 4ہزار 258 مریض کوروناکوہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
India’s total number of #Coronavirus positive cases rise to 21393 (including 16454 active cases, 4257 cured/discharged/migrated and 681 deaths): Ministry of Health and Family Welfare pic.twitter.com/P9XZTVVU8R
— ANI (@ANI) April 23, 2020