پی ایم مودی کی اپیل،عوام لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے لیں

modi

نئی دہلی ،:ملک میں کروناوائرس کا واقعے میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے۔ملک کی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے نہ لینے پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام ریاستی حکومتوں سے اصولوں اور قوانین کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ، “بہت سے لوگ ابھی بھی لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔براہ کرم اپنے آپ کو بچائیں ، اپنے کنبہ کو بچائیں ، ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریں۔پی ایم مودی نے ٹویٹ میں ریاستی سرکاروں سے بھی درخواست کی ہے۔انہوں نے لکھاکہ ’’ریاستی سرکاروں سے میری درخواست ہے کہ وہ ضابطہ اورقوانین پرعمل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *