نئی دہلی:پوری دنیا میں ’کوروناوائرس‘اپنا پیرتیزی سے پھیلارہاہے۔ہندوستان میں بھی ’کوروناوائرس‘ کا اثرتیزی سے پھیلتے دیکھنے کومل رہاہے۔ملک میں مہلک بیماری ’کوروناوائرس‘ متاثرمریضوں کی تعداد بڑھ کر 870 کے پار چلی گئی ہے۔جبکہ اب تک اس وائرس سے 20 افراد کی جان گئی ہے۔مریضوں کی تعداد مسلسل تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ادھر ملک میں لاک ڈاؤن کا آج چوتھا دن ہے، لیکن ملک کے کئی حصوں میں مزدوروں کی نقل مکانی تشویش کا سبب بن گیا ہے۔مزدور پیدل ہی اپنے خاندان کے ساتھ آبائی ریاست لوٹ ہے ہیں۔اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کورٹ انتظامیہ کو حکم دے کہ ان علاقوں کے لیے ہر جگہ شیلٹر ہوم میں رکھ کر تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔