
نئی دہلی:ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے- ملک بھر میں’ كووڈ -19‘ وبا کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کے 1ہزار993نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 73 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔اب ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1147 ہو گئی ہے ۔جمعہ کووزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، ملک میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 35ہزار43ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے بتایاکہ ملک میں اب 8ہزار889مریض کوروناوائرس کوہرانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایاکہ پچھلے 24گھنٹے میں کوروناکے 1ہزار993نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور73لوگوں کی موت ہوئی ہے۔