کوروناکاقہر:ملک میں مریضوں کی تعداد35ہزارکے پار

coronavirus19

نئی دہلی:ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود کوروناوائرس کا قہرلگاتار جاری ہے۔وہیں، کورونا مریضوں کی تعدادبھی 35ہزارسے اوپرپہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 35ہزار43ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، پچھلے 24گھنٹے میں کوروناکے 1ہزار993نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور73لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وہیں ملک میں اب تک 1ہزار47لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔وزارت صحت نے بتایاکہ ملک میں اب 8ہزار889مریض کوروناوائرس کوہرانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

 

پڑھیں: ارریہ بستی پنچایت: اپریل میں سیلاب جیساحال،لوگوں کا پیدل چلنا ہوادشوار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *