نئی دہلی: وزارت داخلہ نے ملک بھر لاک ڈاؤن 31 مئی تک بڑھانے کا آج اعلان کیا ہے۔بتادیں کہ لاک ڈاؤن3کا آج آخری دن تھا۔لاک ڈاؤن 4 ملک بھر میں اعلان کیا گیا ہے اور اس کی مدت 31 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ملک میں لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں 18 مئی سے 31 مئی یعنی 14 دن کاہو گا۔ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں، تمام مالز، اسکول، کالج اور جم بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ، میٹرو اور ہوائی خدمات 31 مئی تک بندرہیں گی۔سبھی عوامی اور مذہبی مقامات بند رہیں گے ۔ مذہبی جلسوں پر پوری طرح سے روک رہے گی ۔
وزارت کی طرف سے جاری لاک ڈاؤن 4.0 کے لئے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گھریلو اور بین الاقوامی دونوں طرح کی باقاعدہ مسافر پروازوں پر پابندی جاری رہے گی۔ حالانکہ کارگو طیاروں اور خصوصی اجازت حاصل مسافر پروازوں کی آپریشن جاری رہے گا۔
وزارت کی طرف سے جاری لاک ڈاؤن 4.0 کے لئے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہایئر کی پروازیں بند رہیں گی۔ میٹرو ریل کی خدمات اوراسکول و کالجز بند رہیں گے۔اس کے علاوہ ہوٹل اورریسٹورنٹ بند رہیں گے۔ سنیما ہالز،شاپنگ مالز اور جم پہلے کی طرح بند رہیں گے۔مذہبی، ثقافتی اور سیاسی پروگراموں پر بھی پابندی جاری رہے گی۔سوئمنگ پول ، تفریحی پارک ، تھئیٹر ، بار اور آڈیٹوریم بند رہیں گے ۔
جاری گائڈلائنس میں کہاگیاہے کہ آن لائن لرننگ چلتی رہے گی۔اسپورٹس کمپلیکس اوراسٹیڈیم کھلیں گے ،لیکن کوئی ناظرین نہیں ہوگا۔اسٹیڈیم پریکٹس کےلئے کھولے جائیں گے۔سرکاری دفترکھلیں گے۔کنٹینمینٹ زون کوچھوڑکرباقی زون میں ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آپسی رضامندی سے بسیں جاپائیں گی۔گائڈلائن میں کہاگیاہے کہ جتنے بپھی ریستورنٹ ہیں وہ اب کھانے کی ہوم ڈلیوری کرسکتے ہیں ۔جاری گائڈلائن میں کہاگیاہے کہ شادی میں صرف 50لوگ ہی شامل ہوسکتے ہیں۔لیکن سماجی دوری پرعمل کرنا ضروری ہوگا