کورونامریضوں کی تعداد63ہزارکے قریب،پچھلے 24گھنٹے میں 3ہزار277نئے معاملے درج

corona-virus

نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناوائرس سے متاثرافرادکی تعداد63ہزارکے قریب ہوگئی ہے۔ کوروناوائرس پر قابو پانے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔باوجود اس کے انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ہندوستان میں اب تک کل 62ہزار939 پازیٹو(مثبت) معاملے سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 2ہزار109 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کل کورونامیں مبتلاافرادکی تعداد 62ہزار939 ہو گئی ہے۔وہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 3ہزار277 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 128 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔اس بیماری سے اب تک 19ہزار358 مریض ٹھیک لیے چکے ہیں۔

نوئیڈامیں کوروناوائرس سے دوسری موت

Leave a Reply

Your email address will not be published.