
لاک ڈاؤن کے باوجود ہندوستان میں کوروناکاقہرتیزی سے جاری ہے۔ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 3ہزار390 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 103 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔راحت والی بات یہ ہے کہ 1ہزار274 لوگ ایک دن میں ٹھیک ہوئے ہیں۔جمعہ کو جاری وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک بھر میں کوروناوائرس کے معاملے بڑھ کر 56ہزار342 ہو گئے ہیں اور کووڈ -19 سے اب تک 1ہزار886 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وہیں 16ہزار539 لوگوں کواسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔ کوروناوائرس سے اب تک سب سے زیادہ 694 لوگوں کی موت مہاراشٹر میں ہوئی۔یہاں اب اس وبا سے متاثرین کی تعداد 21ہزار969 ہو گئی ہے۔