
نئی دہلی:ملک میں کوروناوائرس کاقہرتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔لاک ڈاؤن کے باوجودملک کوروناوائرس کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔وزارت صحت کی طرف جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 1لاکھ12ہزٓر359 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 5ہزار609 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 132 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق،ابھی تک ملک میں 3ہزار435 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،حالانکہ 45ہزار300 مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔