نئی دہلی:کوروناوائر س کی روک تھام کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ گزشتہ مہینہ مارچ کے آخری ہفتے سے ملک لاک ڈاؤن ہے۔ملک میں جاری لاک ڈاؤن کا آج سے تیسرا مرحلہ شروع ہونے جارہاہے۔ادھر ملک میں کوروناکاقہرتھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ملک میں کوروناوائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد میں لگاتاراضافہ ہورہاہے۔ملک میں اب تک 42ہزارسے زیادہ کوروناوائرس کے معاملے سامنے آچکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 42ہزار533پہنچ چکی ہے۔وزارت صحت نے بتایاکہ پچھلے 24گھنٹے میں کوروناسے 72لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں اب تک 1ہزار373لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔وزارت صحت نے بتایاکہ پچھلے 24گھنٹے میں ملک بھرسے کوروناوائرس کے 2ہزار553نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
Total number of #COVID19 positive cases in India rises to 42,533 including 29,453 active cases,11,707 cured/discharged/migrated and 1373 deaths: Ministry of Health and Family Welfare pic.twitter.com/zqwLyTceUO
— ANI (@ANI) May 4, 2020