نئی دہلی: دنیاکے بیشترممالک میں کوروناکے معاملے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔لاک ڈاؤن کے باوجودہندوستان میں کوروناوائرس کاقہرجاری ہے۔ملک میں روزانہ کوروناوائرس کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود کورونامتاثرین کی تعداد 56 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ہندوستان میں کورونامریضوں کی تعداد 56ہزار342 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 3ہزار390 کیس درج کئے گئے ہیں، جبکہ 103 لوگوں کی موت ہوئی۔اب تک کل 16ہزار540 لوگ اس بیماری سے ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 1886 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔