گزشتہ 24 گھنٹے میں کوروناکے 6ہزار سےزیادہ نئے معاملے

corona-patient

نئی دہلی: ہندوستان میں كوروناوائرس (COVID-19) کا قہر تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 1لاکھ18ہزار447 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکے 6ہزار88 نئے معامے سامنے آئے ہیں اور 148 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق،ملک میں اب تک 3ہزار583 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق،ملک میں48ہزار534 مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *