
ملک میں کوروناکاقہرجاری ہے۔ملک میں کورونامریضوں کی تعداد میں تیزی سے ا ضافہ ہورہاہے۔ہندوستان میں کورونامتاثرمریضوں کی تعداد53ہزارکے قریب ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں کورونامریضوں کی تعداد52ہزار952ہوگئی ہے۔ملک میں اب تک 1ہزار783لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 15ہزار267لوگ اس بیماری کوہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق، مہاراشٹرمیں 651، مدھیہ پردیش میں 185، گجرات میں 396، دہلی میں 65، تمل ناڈومیں 35، تلنگانہ میں 29، آندھراپردیش36، کرناٹک میں 29، اترپردیش میں 60، پنجاب میں 27، مغربی بنگال میں 144، راجستھان میں 92، جموں وکشمیرمیں 8، ہریانہ میں 7 کیرل میں 4، جھارکھنڈ میں 3، بہارمیں 4، ہماچل پردیش میں 2، آسام، میگھالیہ اوراڑیسہ میں ایک -ایک کی موت ہوئی ہے۔
ہندوستان میں کوروناوائرس کا قہرتھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے مگراس کے باوجودکوروناکے معاملہ میں روزانہ اضافہ ہورہاہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں قریب 3500 نئے کیس آئے ہیں اور قریب 89 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔