
نئی دہلی:لاک ڈاؤن کا تیسرامرحلہ ختم ہونے والاہے اورچوتھے مرحلے کا اعلان کردیاگیا ہے۔لاک ڈاؤن کے باوجوودہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 85ہزار940 پہنچ گئی ہے۔جبکہ اب تک 2ہزار752 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 30ہزار153 کورونا مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 3ہزار970 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ 103 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔مہاراشٹر، تمل ناڈو، گجرات، دہلی، راجستھان، مدھیہ پردیش، یوپی، بنگال، آندھرا پردیش، پنجاب، تلنگانہ میں کورونا کے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔