
نئی دہلی:ملک لاک ڈاؤن کا تیسرامرحلہ ختم ہونے جارہاہے اورلاک ڈاؤن چوتھے مرحلے کا اعلان کردیاگیاہے۔اسکے باوجودملک میں کوروناکاقہرجاری ہے۔ ملک میں کوروناوائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔یہاں Covid-19 متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 82 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 2ہزار649 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونامتاثرین کی تعداد 81ہزار970 ہو گئی ہے۔ وہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں کوروناوائرس کے 3ہزار967 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 100 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق،ملک میں اس بیماری سے اب تک 27ہزار920 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔