ملک میں لاک ڈاؤن کا چوتھامرحلہ جاری ہے مگراس کے باوجودکوروناوائرس کا قہرتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ہندوستان میں کوروناکے معاملے دن بدن اضافہ دیکھنے کومل رہاہے۔۔ وزارت صحت کی طرف سنیچر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں کوروناوائرس سے متاثر افراد کی تعداد 1لاکھ25ہزار101 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کوروناوائرس کے 6ہزار654 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 137 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں پہلی بار 24 گھنٹے میں اتنی بڑی تعداد میں کوروناکے معاملے سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں ابھی تک 3ہزار720 افراد لوگوں کی موت ہو چکی ہے، حالانکہ 51ہزار784 مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔