ملک میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعدادبڑھتی ہی جارہی ہے۔ملک میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد872پرپہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق،ہندوستان میں اب تک 872لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ کورونامتاثرین مریضوں کی تعدادبڑھ کر27ہزار892ہوگئی ہے۔وہیں،پچھلے 24گھنٹے میں کورونا کے 1ہزار 396نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور48لوگوں کی موت ہوئی ہے۔