ملک میں کوروناوائرس کا قہرجاری،مریضوں کی تعداد9ہزارسے تجاوز

coronavirus-petient

ملک میں 21دنوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن کوروناوائرس کا قہرمیں بڑھتاہی جارہاہے۔پیرکوصبح وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، ہندوستان میں کوروناوائرس میں مبتلالوگوں کی تعداد9ہزار152تک پہنچ گئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 796نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور35لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ملک میں ابھی تک 308لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔حالانکہ 857مریض اس بیماری کوہرانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔لاک ڈاؤن ختم ہونے میں ابھی تک دن باقی ہے۔لیکن ہندوستان میں بھی کوروناوائرس کاقہرتیزی سے بڑھتا ہی جارہاہے۔اگردنیابھرکی بات کریں تورپورٹس کے مطابق، 180سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکایہ وائرس اب تک ایک لاکھ سے زیادہ جان لے چکاہے۔دنیابھرمیں 17لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثرہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *