ملک میں کوروناوائرس کے بڑھتے معاملے کودیکھتے ہوئے 21دنوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے اوریہ 15اپریل تک رہے گا۔لیکن لاک ڈاؤن کے باوجودکوروناوائرس ملک میں تیزی پیرپھیلا رہاہے۔ملک میں کووڈ-19سے اب تک 239لوگوں کی موت ہوچکی ہے اورکوروناوائرس متاثرمریضوں کی تعداد 7ہزار447ہوگئی ہے۔
ہفتہ کوصبح وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمارکے مطابق،گذشتہ 24گھنٹے میں ملک میں کوروناوائرس کے کل 1ہزار35معاملے آئے ہیں اور40لوگوں کی جان گئی ہے۔یہ 24گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ معاملے اوراموات کی تعداد ہے۔حالانکہ اس بیماری سے اب تک 643لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔