نئی دہلی:ملک اورخصوصاً دہلی میں کروناوائرس کے بڑھتے معاملے کولیکردہلی سرکارنے بڑافیصلہ لیاہے۔دراصل،کرونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو لے کر دہلی حکومت نے دہلی میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔دہلی حکومت نے سبھی سات ضلعوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیاہے۔دہلی میں لاک ڈاؤن کا آغاز 23 مارچ صبح 6 بجے سے ہوگا، جو 31 مارچ رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔اس دوران کئی خدمات بند رہیں گی لیکن ضرورت کی سہولیات لوگوں کے لئے کھلی رہے گی۔وزیراعلیٰ نے بتایاکہ صرف ضروری اشیاء کی سپلائی اوراس سے وابستہ دکانیں کھلی رہیں گی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈی ٹی سی کی صرف 25فیصد بسیں چلیں گی،جوضروری خدمات جیسے اسپتال وغیرہ کے ملازمین کیلئے چلیں گی۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ہم نہیں چاہتے ہیں کہ یہ انفکشن تیسرے اسٹیج میں پہنچ جائے اور موت کے اعداد و شمار بہت بڑھ جائے، لہذا ہم کل یعنی 23 مارچ صبح 6 بجے سے 31 مارچ کی رات 12 بجے تک لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہیں۔
We have decided to impose lockdown in Delhi from 6 AM tomorrow (23rd March) to 12 midnight of 31st March 2020: Delhi CM Arvind Kejriwal #CoronavirusPandemic pic.twitter.com/cdfPXkFFEE
— ANI (@ANI) March 22, 2020
لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گے لیکن ڈی ٹی سی کی 25 فیصد بسیں چلے گی۔لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ جاری نہیں رہے گا۔اس میں پرائیویٹ بسیں، ٹیکسی، رکشہ، ای رکشہ بند رہیں گی۔سوموار صبح چھ بجے سے 31مارچ کوآدھی رات تک لاک ڈاؤن رہے گا۔اس دوران سبھی بازار،تجارتی ادارے، دکانیں، پبلک ٹرانسپورٹ سب بند رہیں گے۔پڑوسی ریاستوں سے متصل دہلی کی سرحد سیل رہے گی۔حالانکہ، ضروری خدمات بحال رہیں گی۔لاک ڈاؤن کا اعلان وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے پریس کانفرنس میں کی۔ان کے ساتھ دہلی کے ایل جی انل بیجل بھی موجودتھے۔