
نئی دہلی: کروناوائرس ملک میں تیزی سے پیرپھیلارہاہے۔ملک کی کئی ریاستوں سے کروناوائرس کے نئے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔اسی طرح ریاست جموں وکشمیرمیں بھی کروناوائرس تیزی پیرپھیلارہاہے۔دراصل،سری نگر کے حیدرپورہ علاقے کے 65 سالہ شخص کی جمعرات کو کرونا وائرس سے موت ہو گئی۔ جموں و کشمیر میں اس وائرس سے موت کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ سرینگر کے میئر جنید عظیم مٹّو نے ٹویٹ کیا، ’’كووڈ -19 سے پہلی موت کی المناک خبر شیئرکرنے کے ساتھ میری تعزیت میت کے خاندان کے تئیں ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کا دکھ سمجھتے ہیں۔‘‘ حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے بھی ٹوئٹ پر موت کی خبر کی تصدیق کی۔
كنسل نے کہا، ’’کرونا وائرس کی وجہ سے سری نگر کے حیدرپورہ کے 65 سالہ شخص کی موت کا پہلا معاملہ۔ اس کے رابطے میں آئے چار لوگ بھی کل متاثرہ پائے گئے تھے‘‘۔ جموں و کشمیر میں کرونا وائرس سے چار لوگوں کے متاثر پائے جانے کے بعد بدھ کو کروناوائرس کے کل معاملے بڑھ کر 11 ہو گئے۔