کوروناکاقہر:گزشتہ 24 گھنٹے میں 120 ہلاکتیں،جانئے!اب تک کس ریاست میں کتنی اموات ہوئیں؟

file-pic

نئی دہلی: کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کےلئے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن 3کاآج آخری دن ہے۔لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ پیر سے شروع ہو جائے گا اور اس کے لئے مرکزی حکومت آج گائڈلائنس جاری کرے گی۔مگرملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے بجائے بڑھتی ہی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مریضوں کے 4ہزار987 معاملے سامنے آئے ہیں، جو ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 120 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق،ملک اب تک 90 ہزار 927 لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں 2ہزار872 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ 34 ہزار 109 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
اگرریاستوں کے حساب سے بات کریں تو کوروناسے اموات سب سے زیادہ مہاراشٹرمیں ہوئی ہے۔مہاراشٹرمیں اب تک ایک ہزار135لوگوں کی کورونا سے موت ہوچکی ہے۔دوسرے نمبرپرگجرات ہے۔یہاں 625لوگوں کی موت ہوئی ہے۔جبکہ تیسرے نمبرپرمدھیہ پردیش ہے یہاں 243موت ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق، مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1135، گجرات میں 625، مدھیہ پردیش میں 243، مغربی بنگال میں 232، راجستھان میں 126، دہلی میں 129، اتر پردیش میں 104، آندھرا پردیش میں 49، تمل ناڈو میں 74، تلنگانہ میں 34 ، کرناٹک میں 36، پنجاب میں 32، جموں و کشمیر میں 12، ہریانہ میں 13، بہار میں 7، کیرالہ میں 4، جھارکھنڈ میں 3، اڑیسہ میں 3، چنڈی گڑھ میں 3، ہماچل پردیش میں 3، آسام میں 2، اور میگھالیہ میں ایک موت ہوئی ہے۔
ملک میں لاک ڈاؤن کے باوجودکوروناوائرس کاقہرشباب پرہے۔ کورونا وائرس کے پھیلنے سے روک تھام کے لئے تین مراحل میں نافذ 54 دنوں کا لاک ڈاؤن آج ختم ہونے جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ پیر سے شروع ہو جائے گا اور اس کے لئے مرکزی حکومت آج گائڈلائنس جاری کرے گی۔ پی ایم مودی نے پچھلی بار ملک کے نام خطاب میں لاک ڈاؤن -4 کا اعلان کیا تھا۔ مودی نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن -4 نئے رنگ وروپ اورنئے قوانین والا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.