نئی دہلی:ہندوستان میں كوروناوائرس کے معاملے سے تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں۔ملک میں کورونا(Covid-19) متاثرین کی تعداد 1.45 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، ہندوستان میں كوروناوائرس مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ45ہزار380 ہو گئی ہے اور جبکہ اس وائرس سے ملک میں اب تک 4ہزار167 افراد ہلاک ہو چکے ہےںوہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 6ہزار535 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 146 لوگوں کی جان گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، ملک میں اب تک 60ہزار491 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔