نئی دہلی: دنیا کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ وزارت صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ58ہزار333 ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں اب تک 4ہزار531 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔وزارت صحت نے بتایاکہ پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے 6ہزار566 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 194 افراد کی موت ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، ملک میں اب تک 67ہزار692 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔