نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور یومیہ ریکارڈ کیسز درج ہورہے ہیں، پیر کو کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز ہرگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 352991 کیسزدرج ہوئے ہیں، جبکہ اس دوران 2812 افراد جاں بحق ہوئے ہیں مسلسل پانچویں دن ملک میں لاکھ سے زائد کیسز درج کئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے فعال کیسزکی تعداد بڑھ کر 2813658 ہوگئی ہے۔ کورونا سے اب تک ایک لاکھ 95 ہزار 123 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اپریل کے مہینے کی بات کریں تو رواں ماہ کورونا کے 5163828 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اب تک 32655 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ملک میں کورونا سے اب تک 14,304,382افراد صحت یاب ہوئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,19, 272افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے، اس کے علاوہ کیرل دہلی، کرناٹک، یوپی، تمل ناڈو، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کورونا سے متاثرہ اہم ریاستیں ہیں۔