ہندوستان میں لگاتارکوروناوائرس کا معاملہ بڑھتاہی جارہاہے۔ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود کوروناوائرس تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد26ہزارسے اوپرپہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کے مطاق، ملک میں کورونامریضوں کی تعداد26ہزار496ہوگئی ہے۔وہیں اب تک 824لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔حالانکہ 5ہزار804لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔گذشتہ 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے 1990نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔وہیں 49لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔