کورونا وائرس کا قہر،ملک میں 3374پہنچی کورونامریضوں کی تعداد 

coronavirus

نئی دہلی:ملک میں مہلک بیماری یعنی کوروناوائرس کاقہرجاری ہے۔جبکہ ملک میں لاک ڈاؤن نافذہے ، اس کے باوجود کوروناوائرس کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ملک میں روزانہ نئے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں ، ساتھ ہی موت بھی ہورہی ہے۔ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 3ہزار3سو74 ہوگئی ہے۔جبکہ مرنے والوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی اتوار کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 3374 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ان میں 65 غیرملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے ملک بھرمیں اب تک 77 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 267 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *