ملک میں کوروناکاقہرجاری، 24گھنٹے میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

coronavirus

ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد میں ہرروزاضافہ دیکھنے کومل رہاہے۔ملک میں کووڈ19-متاثرین کی تعدادمیں سب سے تعدادبھی دیکھنے کوملاہے۔کوروناوائرس سے ملک میں 239لوگوں کی موت ہوچکی ہے اورمریضوں کی تعداد 7ہزار447ہوگئی ہے۔ہفتہ کوصبح وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمارکے مطابق،گذشتہ 24گھنٹے میں ملک میں کوروناوائرس کے کل 1ہزار35معاملے سامنے آئے ہیں اور40لوگوں کی جان گئی ہے۔یہ 24گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ معاملے اوراموات کی تعداد ہے۔حالانکہ اس بیماری سے اب تک 643لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔بتادیں کہ ملک میں 24مارچ سے 21دن کا لاک ڈاؤن ہے اوریہ لاک ڈاؤن 15اپریل تک رہے گا۔لہذا لاک ڈاؤن کوآگے بڑھایا جائے یانہیں؟ اس پروزیراعظم نریندرمودی آج فیصلہ لے سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ کوروناوائرس پوری دنیا میں قہربرپارہاہے۔پوری دنیا میں کوروناوائرس سے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اب تک موت ہوگئی ہے۔دنیا بھرمیں 16لاکھ سے زیادہ لوگ کوروناوائرس سے متاثرہیں۔سب سے زیادہ چین، اٹلی، امریکہ اوراسپین جیسے ملک متاثرہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *