ملک میں کورونامریضوں کی تعداد10ہزارکے پار،گزشتہ 24گھنٹے میں 31لوگوں کی موت

coronavirus19
علامتی تصویر

کوروناوائرس نے پوری دنیا کوہلاکررکھ دیاہے۔پوری دنیامیں کوروناکے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ہندوستان میں بھی کوروناقہرجاری ہے۔ملک میں کوروناوائرس کے معاملے تیزی سے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس سے متاثرمریضوں تعداد10ہزارسے متجاوزہوگئی ہے۔گزشتہ 24گھٹنے میں کوروناوائرس کے 1ہزار211نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور31لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ہندوستان میں کوروناوائرس مریضوں کی تعدادبڑھ کر10ہزار363ہوگئی ہے اوراب تک 339لوگوں کی اس خطرناک وائرس سے موت ہوچکی ہے۔حالانکہ 1ہزار36افراد اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بتادیں کہ ملک میں 21دنوں کاجاری لاک ڈاؤن کا آخری دن ہے۔14مئی کولاک ڈاؤن ختم ہورہاہے۔لیکن پی مودی نے آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاؤن 3مئی تک بڑھایاجارہاہے۔گویااب ملک میں 3مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔

 

کوروناوائرس:ملک میں 3مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا، پی ایم مودی کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *