ہندوستان میں کورونامتاثرین کی تعداد 23ہزارسے تجاوز

coronavirus19

نئی دہلی:ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود کوروناواaئرس(کووڈ-19)کامعاملہ مسلسل بڑھتاہی جارہاہے۔ہندوستان میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد23ہزارسے اوپرہوگئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمارکے مطابق، ہندوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد23ہزار77ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، پچھلے 24گھنٹے میں کوروناکے 1ہزار684نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور37لوگوں کی موت ہوئی ہے۔بتادیں کہ ملک اب تک کورونا سے 718لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔جبکہ 4ہزار749افراداس بیماری سے ٹھیک ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.