نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناوائرس کاقہرتھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن اس کے باوجودکوروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے۔ملک میں کوروناوائرس کے معاملے میں لگاتاراضافہ دیکھنے کومل رہاہے۔وہیں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعدادبھی بڑھتی جارہی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق، پچھلے 24گھنٹے میں کوروناوائرس سے 73لوگوں کی موت ہوئی ہے۔24گھنٹے میں اموات کی یہ سب سے زیادہ تعدادہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں اب تک 1007لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق، پچھلے 24گھنٹے میں 1ہزار897نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اب ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعدادبڑھ 31ہزار332ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے بتایاکہ ملک میں اس بیماری سے اب تک 7ہزار696مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔بتادیں کہ کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن لگایاگیا۔یہ لاک ڈاؤن 3مئی تک جاری رہے گا۔