کوروناوائرس:اسدالدین اویسی کی اپیل

OWAISI

نئی دہلی:تلنگانہ سرکارنے حکم جاری کرکے پوری ریاست میں مسجدوں میں لوگوں کے جمع ہونے پرروک لگادی ہے۔ریاستی سرکار نے جمعہ کی نمازسے پہلے ’کوروناوائرس‘ کے خطرے کے مدنظریہ حکم جاری کیاہے۔ادھرحیدرآبادسے رکن پارلیمنٹ اورآل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے لوگوں سے ظہرکی نماز گھروں پرہی اداکرنے کی اپیل کی ہے۔اویسی نے کہاکہ اس لڑائی سے جیتنے کا ایک ہی طریقہ ہے سوشل ڈسٹینسنگ کریں اورکثیرتعداد میں کہیں جمع نہ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.