کوروناکاقہر:پچھلے 24گھنٹے میں کورونا کے 9ہزار985 نئے معاملے، 274 ہلاکتیں

علامتی تصویر

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) ملک میں بدھ کی صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کے 9985 نئے معاملے سامنے آئے اور 24 گھنٹوں کے اندر 274 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ مریضوں کی کل تعداد بڑی 2,76,583اہوگئی ہے۔ اور اس بیماری سے 7740 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ، برازیل، روس اور برطانیہ کے بعدہندوستان پانچواں بدترین متاثرہ ملک ہے۔ وزارت نے بتایا کہ ابھی بھی ملک میں 133632 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 135205 افراد صحت مند ہوگئے اور ایک مریض ملک چھوڑ کر چلا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک 48.99 فیصد مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ مریضوں کی کل تعداد میں غیر ملکی شامل ہیں۔ جن 279 لوگوں کی موت ہوئی ہے ان میں سے 120لوگوں کی مہاراشٹر میں 33لوگوں کی گجرات،31 دہلی میں،21تمل ناڈو،18اترپردیش 11کی تلنگانہ،10کی مغربی بنگال، 9کی راجستھان، 6-6لوگوں کی مدھیہ پردیش اور ہریانہ،تین جموں و کشمیر، دو پنجاب، کرناٹک، چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش میں اور ایک ایک کی بہار، جھارکھنڈ اور تریپورہ میں موت ہوئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 7745 افراد اس متعدی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ مہاراشٹرا میں ان میں سب سے زیادہ 3289 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد گجرات میں 1313، دہلی میں 905، مدھیہ پردیش میں 420، مغربی بنگال میں 415، تمل ناڈو میں 307، اترپردیش میں 301، راجستھان میں 255 اور تلنگانہ میں 148 لوگوں کی موت ہوئی۔ آندھرا پردیش میں 77، کرناٹک میں 66 اور پنجاب میں 55 افراد ہلاک ہوئے۔ اس بیماری کی وجہ سے جموں و کشمیر میں 48،ہریانہ میں 45،بہار میں 32،کیرل میں 16،اتراکھنڈ میں 13،اڑیشہ میں نو،جھارکھنڈ میں 8،اور چھتیس گڑھ میں 6لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ ہماچل ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ میں پانچ پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اور آسام میں اب چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق میگھالیہ، تریپورہ اور لداخ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *