ملک میں کورونامریضوں کی تعداد14ہزارکے پار

covid-19

کورناوائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ وہیں ملک کوروناکاقہربھی جاری ہے۔ملک میں کوروناوائرس کے معاملے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کوجاری تازہ اعدادوشمارکے مطابق، ہندوستان میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد بڑھ کر 14ہزار378ہوگئی ہے۔وہیں گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 991نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور43لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک کوروناوائرس سے اب تک 480لوگوں کوموت ہوچکی ہے۔حالانکہ،تھوڑی راحت والی خبریہ ہے کہ 1ہزار 992 مریض اس بیماری کوہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔وہیں گذشتہ 24گھنٹے میں 234 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔

بتادیں کہ کوروناپرروک تھام کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھادی گئی ہے۔ملک میں لاک ڈاؤن 3مئی 2020تک جاری رہے گا۔واضح ہوکہ مہاراشٹرکوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرہے، یہاں کورونامریضوں کی تعداد3200کے پارپہنچ گئی ہے۔ان میں ممبئی میں مریضوں کی تعداد2ہزارسے پارہے۔وہیں دہلی میں بھی کورونامریضوں کی تعداد 1700کے پار پہنچ گئی ہے۔

رمضان سے پہلے اسد الدین اویسی نے کی مسلمانوں سے خاص اپیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *