
ملک میں جان لیوا ’کوروناوائرس‘ کا قہرجاری ہے۔حالانکہ ملک میں لاک ڈاؤن بھی جاری ہے مگرکوروناوائرس ملک میں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمارکے مطابق، ہندوستان میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد15 ہزار712ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24گھنٹے میں کوروناکے 1ہزار 334نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور27لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 507لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔حالانکہ،2ہزار232 کورونا مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
Total number of COVID-19 positive cases rise to 15712 in India (including 12974 active cases, 2230 cured/discharged/migrated people and 507 deaths): Ministry of Health and Family Welfare pic.twitter.com/F1H225JA56
— ANI (@ANI) April 19, 2020
بتادیں کہ ملک میں کوروناکے معاملے بڑھتے ہوئے دیکھ کرپی ایم مودی نے 24مارچ سے 14اپریل تک ملک میں لاک ڈاؤن کااعلان کیاتھا۔لیکن ملک میں لاک ڈاؤن کے بعدبھی کوروناکے معاملے بڑھتے ہی گئے،جس کے بعددوبارہ 3مئی 2020تک لاک ڈاؤن بڑھادیاگیا۔