
ہندوستان میں کوروناوائرس کا قہر جاری ہے۔کوروناوائرس بحران اور لاک ڈاؤن سمیت دیگر اقدامات پر ہفتہ کو ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی میٹنگ ہوئی۔میٹنگ کے بعد، پی ایم مودی نے لاک ڈاؤن کو دو ہفتے کے لئے اور بڑھانے کے اشارے دیے ہیں۔کیونکہ ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کا معاملہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 909 معاملے سامنے آنے کے بعد کوروناوائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 8356 ہو گئی ہے۔وہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں پرکوروناوائرس سے 34 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس سے کووڈ -19 وبا مرنے والوں کے اعداد و شمار 273 تک پہنچ گئی ہے۔حالانکہ ہفتہ کے اعداد و شمار کے مقابلے میں یہ تھوڑا سا کم ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق،کورونا وائرس کے کل 8356 معاملے ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ، 715 لوگ مکمل طور پر ٹھیک ہو گئے ہیں یا انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔