نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) ملک میں تیزی سے کورونا کیسوں میں اضافے کا عمل جاری ہے۔ منگل کو ایک بار پھر ملک میں کورونا کے 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 3 لاکھ 23 ہزار 144 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ یہ مسلسل چھٹا دن ہے جب ایک ہی دن میں کورونا کے تین لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17636307 ہوگئی ہے، جبکہ اس دوران 2771 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جس کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 197894 ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسزمیں 68546 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فعال کیسزکی تعداد 28 لاکھ 82 ہزار 204 ہوگئی ہے، جو کل کیسز کا16.34 فیصد ہے۔ ماہرین کو سب سے پریشان کن چیز متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح ہے جو 82.54 فیصد رہ گئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 68 ہزار 546 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اب تک مجموعی طور پر 14556209 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔