دہلی میں کوروناوائرس سے ایک دن میں 20 اموات

satyendar-jain

نئی دہلی:ملک میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعدادبڑھتی جارہی ہے۔لاک ڈاؤن کے باوجود میں کوروناوائرس کاقہر جاری ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں عالمی وبا کووڈ – 19 ایک خوفناک شکل اختیار کر تی جا رہی ہے۔دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس سے 20لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔وزیر صحت ستییندر جین نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 20 مریضوں کی موت ہوئی ہے اوراب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 106 تک پہنچ گئی۔


ستندرجین نے بتایاکہ دہلی میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں 33 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ جین نے بتایا کہ اس دوران 359 نئے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7ہزار998 ہوگئی ہے۔ستندرجین نے تبایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ راحت کی بات ہے کہ 346 مریض صحت یا ب ہو ئے ہیں اور اب تک اس وائرس سے مجموعی طور پر 2ہزار858 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

 

پڑھیں:  ملک میں کوروناکاقہرجاری،جانیں،کس ریاست میں اب تک کتنی اموات ہوئیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *