
نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناوائرس کا قہرجاری ہے۔ملک کوروناوائرس رکنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ملک بھرمیں کوروناوائرس کے معاملے میں اضافہ دیکھنے کومل رہاہے۔وزارت صحت کے جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، پچھلے 24گھنٹے میں ملک بھرسے 1ہزار990نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔24گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ معاملے آئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق، پچھلے 24گھنٹے میں 49لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں اب تک مرنے والوں کی تعداد824ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے بتایاکہ ملک میں کورونامریضوں کی تعداد26ہزار496ہوگئی ہے۔وہیں 5ہزار804لوگ اس بیماری کوہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔بہرکیف پچھلے 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے معاملے میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے کوملاہے اور اس طرح 1990نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔