کورونا کاقہر:ملک میں 24گھنٹے میں 195ہلاکتیں،3ہزار900نئے معاملے

coronavirus19
علامتی تصویر

ہندوستان میں کوروناوائرس تیزی سے اپناپیرپھیلاتاجارہاہے۔لاک ڈاؤن میں چھوٹ کے ایک دن بعد ہی کوروناوائرس کے معاملے میں کافی اضافہ دیکھنے کوملاہے۔ملک میں کوروناوائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور سب سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
ملک میں پچھلے 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے 3ہزار900نئے معاملے سامنے آئے ہیں اورسب سے زیادہ 195لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، ملک بھرمیں کوروناوائرس کے معاملے بڑھ کر46ہزار433ہوگئے ہیں اورکووڈ-19سے اب تک ملک میں 1ہزار568لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔بتادیں کہ ملک میں اب تک 12ہزار727لوگ کوروناکوہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں اورانہیں اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.