
ملک میں کوروناوائرس تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔سرکاروانتظامیہ کی طرف سے کوروناکوروکنے کی ہرممکن کوشش جارہی ہے۔مگرکوروناکے معاملے میں اضافہ ہی دیکھنے کومل رہاہے۔حالانکہ ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن اس کے باوجودملک میں کوروناکا قہرجاری ہے۔
ملک میں کورونامریضوں کی تعداد18ہزارکے اوپرپہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں کورونامریضوں کی تعداد18ہزار601ہوگئی ہے۔جبکہ کوروناسے ملک میں اب تک 590لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، 3ہزار252مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق، مہاراشٹرمیں 232، مدھیہ پردیش میں 74، گجرات میں 71، دہلی میں 47، تمل ناڈو میں 17، تلنگانہ میں 23، آندھراپردیش میں 20، کرناٹک میں 16، اترپردیش میں 18، پنجاب میں 16، مغربی بنگال میں 12، راجستھان میں 25، جموں وکشمیرمیں 5، ہریانہ میں 3، کیرل میں 3، جھارکھنڈ میں 2، بہار میں 2، آسام، ہماچل پردیش اوراڑیسہ میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔
کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرمہاراشٹرہے۔یہاں اب تک 4ہزار666معاملے سامنے آچکے ہیں، جس میں 232لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 572لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔دوسرنمبرپردہلی ہے۔یہاں 2ہزار81معاملے سامنے آچکے ہیں، جس میں 47لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔تیسرے نمبرگجرات ہے۔یہاں 1ہزار939معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں 71لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔