ہندوستان میں کورونا وائرس کے17ہزار407 نئے کیسز، 89 اموات

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان میں کورونا کے 17407 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 11156923 ہوگئی۔ تقریبا ایک ماہ کے بعد ملک میں 17 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جنوری کو 24 گھنٹوں میں 18855 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جمعرات کو صبح آٹھ بجے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید89 مریض ہلاک ہوگئے جس کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 157435 ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت 173413 افراد زیر علاج ہیں، جو کہ کل کیسز کا 1.55 فیصد ہے۔ ملک میں 10826075 افراد کے صحت یا ب ہونے کے ساتھ مریضوں کی صحت یابی کی قومی شرح بڑھ کر 97.03 فیصد ہوگئی ہے۔ جبکہ شرح اموات 1.41 فیصد ہے۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق کورونا کے 3 مارچ تک 219178908 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں سے بدھ کے روز 775631 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.