ملک میں کوروناوائرس(کووڈ19-)کے معاملے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق،گزشتہ 24گھنٹے میں 1334نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونامریضوں کی تعداد 15ہزار712تک پہنچ گئی ہے۔وہیں اب تک 507لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔جبکہ 2230کورونامریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
Total number of COVID-19 positive cases rise to 15712 in India (including 12974 active cases, 2230 cured/discharged/migrated people and 507 deaths): Ministry of Health and Family Welfare pic.twitter.com/F1H225JA56
— ANI (@ANI) April 19, 2020
ملک میں لاک ڈاؤن بھی جاری ہے مگرکوروناوائرس ملک میں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔جان لیوا کوروناوائرس سے مہاراشٹرسب سے زیادہ متاثرریاست ہے۔یہاں کورونامریضوں کی تعداد3600سے اوپرپہنچ گئی ہے۔مہاراشٹرکے بعد سب سے زیادہ کوروناوائرس کے مریض دہلی میں پائے گئے ہیں۔دہلی میں اب تک 1700سے زیادہ لوگ کوروناکے شکارہوئے ہیں۔بتادیں کہ کوروناوائرس روکنے کیلئے میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کو3مئی 2020تک بڑھایاگیاہے۔