پچھلے 24گھنٹے میں کورونا سے 83لوگوں کی موت، 2ہزار644نئے معاملے

covid
علامتی تصویر

نئی دہلی:کوروناوائرس کوروکنے کیلئے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کودوہفتے کیلئے بڑھا دیاگیاہے۔اس کے باوجودملک میں کوروناوائرس معاملے تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔وزارت صحت کے مطابق،ملک میں کورونامیں مبتلامریضوں کی تعداد39ہزار 980ہوگئی ہے۔جبکہ اب تک ملک میں 1ہزار301لوگوں کی جان چاچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق، پچھلے 24گھنٹے میں کوروناسے 83لوگوں کی موت ہوئی ہے۔جبکہ 2ہزار644نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت نے بتایاکہ ملک میں اب تک 10ہزار633لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *