کورونا وائرس: قانون کی خلاف ورزی پر بھیجاجارہا ہے عارضی جیل

jail

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ کورونا کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود زیادہ تر لوگ غیر ضروری طور پر باہر گھوم رہے ہیں۔ انتظامیہ نے ایسے لوگوں پر سختی کردی ہے۔ انتظامیہ نے کورونا کرفیو کو عوامی کرفیو میں تبدیل کردیا ہے۔ آج صبح سے ہی متعدد اعلیٰ عہدیداروں کی ایک ٹیم جوانوں کے ساتھ چوراہوں پر جمع ہوگئی ہے اور غیر ضروری طور پر گھومنے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں عارضی جیل کا راستہ دکھا رہی ہے۔انتظامیہ نے بے مقصد باہر گھوم رہے لوگوں کو عارضی جیل بھیجنے کے لیے تھانوں کے باہر سٹی بس کا انتظام بھی کررکھا ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ شہر میں بڑھتی ہوئے کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کے ذریعہ جو بھی انتظامات کیے جارہے ہیں وہ فیل نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے کورونا انفیکشن کے سلسلے کو توڑنا ممکن سالگ رہا تھا۔کورونا کرفیو کے دوران زیادہ تر لوگ قواعد پر عمل نہیں کررہے ہیں اور بے مقصد باہر گھومتے ہوئے نظر آئے۔ اس کی وجہ سے انفیکشن کا خطرہ بڑھنے کے ساتھ ہی اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ ان چیزوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے، کلیکٹر اور ڈی آئی جی نے گذشتہ روز رویندر ناٹک میں ایک میٹنگ کی اور فیصلہ کیا کہ وہ کورونا کرفیو میں قواعد پر عمل نہ کرنے والے لوگوں پر سختی کرنے کے لیے جنتا کرفیو ناکا فیصلہ کیا۔ اس دوران دونوں افسروں کی طرف سے بتایا گیا کہ کورونا کے سلسلے کوتوڑنے کے لئے سختی ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.