کوروناوائرس:لاک ڈاؤن پرپنجاب سرکارکابڑافیصلہ

amarinder-singh

ملک میں کوروناوائرس تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔کوروناوائرس کی وجہ سے پورا ملک لاک ڈاؤن ہے۔ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 6ہزار412ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 199ہوگئی ہے۔ادھر پنجاب سرکار نے لاک ڈاؤن پربڑافیصلہ لیاہے۔پنجاب میں یکم مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ریاستی سرکار نے جمعہ کواس کا اعلان کیا۔بتادیں کہ ملک میں 14اپریل تک لاک ڈاؤن ہے اوراس کے ختم ہونے میں چاردن باقی ہیں۔اس سے پہلے ہی پنجاب سرکار نے 1مئی تک لاک ڈاؤن بڑھادیاہے۔

پنجاب میں کرفیویا لاک ڈاؤن کی مدت 30اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔ایسے میں اب لوگوں کو20اورگھروں میں رہنا ہوگا۔وزیراعلیٰ امرندرسنگھ نے کابینہ کی میٹنگ میں رضامندی سے یہ فیصلہ لیاہے۔

 

پڑھیں: ہندوستان وبائی مرض کے خلاف جنگ میں اپنے دوستوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے:پی ایم مودی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *