یوپی میں کوروناکاقہر،لاک ڈاؤن پریوگی سرکارکااعلان

yogi

ملک میں کوروناوائرس کا قہر لگاتارجاری ہے۔اب تک 100سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔نئے معاملے میں ہرروزاضافہ دیکھنے کومل رہاہے۔ایسے میں سوال اٹھتاہے کہ کیا 14اپریل کے بعد بھی لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔اترپردیش کی یوگی سرکار نے یہ صاف کردیاہے کہ ضروری نہیں ہے کہ 14اپریل کولاک ڈاؤن ختم ہوجائے۔لوگوں کو اس کیلئے لمبا انتظاربھی کرنا پڑسکتاہے۔یوپی کے چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے یہ جانکاری دی ہے۔بتادیں کہ اترپردیش میں کوروناوائرس سے اب تک 227لوگ متاثرہوچکے ہیں،ساتھ ہی دولوگوں کی اس سے جان جاچکی ہے۔
یوپی سرکار نے کہاہے کہ ریاست میں ایک بھی کیس رہاتو یوپی سرکار لاک ڈاؤن کھولنے کی حالت میں نہیں ہوگی، کیونکہ اس سے وائرس بڑھنے کا خطرہ رہے گا اوریوپی سرکار یہ خطرہ نہیں اٹھاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *